افغان سفیر کی پاکستان کے دفتر خارجہ میں طلبی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i231325-افغان_سفیر_کی_پاکستان_کے_دفتر_خارجہ_میں_طلبی
پاکستان نے افغانستان کے سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کرکے طورخم کے واقعے پر احتجاج کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۳, ۲۰۱۶ ۱۵:۴۶ Asia/Tehran
  • افغان سفیر کی پاکستان کے دفتر خارجہ میں طلبی

پاکستان نے افغانستان کے سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کرکے طورخم کے واقعے پر احتجاج کیا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق افغانستان کے سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کرکے پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا گیا کہ طورخم بارڈر پر افغان سیکورٹی فورس کی فائرنگ اسلام آباد اور کابل کے درمیان دوستانہ تعلقات کے منافی ہے۔

افغانستان کے سفیر سے یہ بھی کہا گیا کہ طورخم کے واقعے کی تحقیقات کرائیں اور اس کے نتائج سے پاکستان کو آگاہ کیا جائے۔

افغانستان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ رات طور خم بارڈر پر بعض فوجی تنصیبات قائم کرنے کی کوشش کی جس کی افغان فورس نے مخالفت کی جو دونوں ملکوں کے درمیان جھڑپ پر منتج ہوئی۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان واقع طور خم بارڈر ایک عرصے سے سیکورٹی مسائل کے باعث دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کا باعث بنا ہوا ہے۔