پاکستان اور افغانستان کی سرحد تورخم پر کشیدگی برقرار
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i231346-پاکستان_اور_افغانستان_کی_سرحد_تورخم_پر_کشیدگی_برقرار
پاکستان اور افغانستان کی سرحد تورخم پر ایک بار پھر دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۴, ۲۰۱۶ ۰۵:۴۴ Asia/Tehran
  • پاکستانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ پیر کی شام کو افغان فوجیوں نے ایک بار پھر فائرنگ کی جس سے پانچ ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔
    پاکستانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ پیر کی شام کو افغان فوجیوں نے ایک بار پھر فائرنگ کی جس سے پانچ ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔

پاکستان اور افغانستان کی سرحد تورخم پر ایک بار پھر دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔

مشرقی افغانستان کے سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پیر کے دن سہ پہر کے وقت دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان ایک بار پھر جھڑپ شروع ہوگئی۔ افغانستان کے خبر رساں ادارے آوا کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں تعینات افغانستان کے سفیر حضرت عمر زاخیلوال نے پاکستان کے مشیر امور خارجہ اور آرمی چیف کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں سیاسی طریقے سے دونوں ملکوں کی کشیدگی کے خاتمے کی اپیل کی۔ لیکن پاکستانی وزارت خارجہ نے اسلام آباد میں افغانستان کے ناظم الامور کو طلب کر کے افغان فوجیوں کی جانب سے لڑائی دوبارہ شروع کئے جانے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

دوسری جانب پاکستانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ پیر کی شام کو افغان فوجیوں نے ایک بار پھر فائرنگ کی جس سے پانچ ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو لنڈی کوتل سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔ لنڈی کوتل بازار سے کرفیو ہٹا دیاگیا ہے اورشہری آبادی کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کردیاگیا ہے۔ تورخم بارڈ کے راستے کو دہشت گردوں کی جانب سے استعمال کئے جانے کی شکایت سامنے آتی رہی ہیں جس پر پاکستانی حدود میں گیٹ کی تعمیر کی جا رہی ہے تاکہ دہشت گردوں کو پاکستان میں داخل ہونے سے روکا جائے۔