پاکستان اور افغانستان کی سرحد تورخم پر تیسرے دن بھی کشیدگی جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i231562-پاکستان_اور_افغانستان_کی_سرحد_تورخم_پر_تیسرے_دن_بھی_کشیدگی_جاری
افغانستان کے حکام نے بتایا ہےکہ تورخم سرحد پر تیسرے دن بھی جھڑپیں جاری ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۵, ۲۰۱۶ ۰۸:۵۱ Asia/Tehran
  • پاکستان اور افغانستان کی سرحد تورخم پر تیسرے دن بھی کشیدگی جاری

افغانستان کے حکام نے بتایا ہےکہ تورخم سرحد پر تیسرے دن بھی جھڑپیں جاری ہیں۔

افغانستان کی خبر رساں ایجنسی خامہ پریس کی رپورٹ کے مطابق افغان حکام نے کہا ہے کہ تورخم سرحد پر پاکستانی اور افغان فوجیوں کے درمیان لڑائی میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔ افغانستان کے حکام نے دعوی کیا ہے کہ پاکستانی فوجیوں نے افغان فوجیوں پر مارٹر گولے داغے ہیں۔ افغان حکام نے کہا ہےکہ ان کی فوج پاکستانی فوجیوں کے خلاف جوابی کارروائی کرےگی۔

افغانستان کی وزارت خارجہ نے پاکستانی سفیر سید ابرار حسین کو طلب کر کے ان کو تورخم بارڈر پر ہونے والی جھڑپوں پر افغانستان کی تشویش سے آگاہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ پیر کے دن پاکستانی وزارت خارجہ نے تورخم بارڈر پر ہونے والی جھڑپوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے افغانستان کے ناظم الامور کو طلب کیا تھا۔