پاکستان میں افغان سفیر کی ایک بار پھر طلبی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i231622-پاکستان_میں_افغان_سفیر_کی_ایک_بار_پھر_طلبی
حکومت پاکستان نے ایک بار پھر افغان سفیر کو طلب کرکے طورخم بارڈر کے واقعے پر شدید احتجاج کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۳:۱۶ Asia/Tehran
  • پاکستان میں افغان سفیر کی ایک بار پھر طلبی

حکومت پاکستان نے ایک بار پھر افغان سفیر کو طلب کرکے طورخم بارڈر کے واقعے پر شدید احتجاج کیا ہے۔

خبروں کے مطابق پاکستان کے سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے بدھ کے روز افغانستان کے سفیرعمرزاخیل وال کو دفتر خارجہ میں طلب کرکے افغان فوج کی فائرنگ میں پاکستانی فوج کے ایک اعلی افسر میجر جواد کی ہلاکت پر سخت احتجاج کیا۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق، افغان سفیر کے ساتھ ملاقات میں حکومت افغانستان سے کہا گیا ہے کہ وہ طورخم کے علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ بند کرانے کے لیے ضروری اقدامات انجام دے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے افغانستان کے اس الزام کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے کہ طورخم بارڈر پرایسی تعمیرات کی جا رہی ہیں جو دوطرفہ سمجھوتے کے منافی ہیں۔

پاکستان کے خارجہ سیکریٹری نے کہا کہ ان کا ملک بہتر بارڈر مینیجمنٹ اورآمد و رفت میں آسانیاں پیدا کرنے کی غرض سے ضروری تعمیراتی منصوبے پرکام کر رہا ہے۔

اعزاز احمد چوہدری نے افغانستان کی جانب سے طورخم بارڈر پر فائرنگ کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔