پاک افغان سرحد پرمزید گیٹ بنانے کا فیصلہ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i231844-پاک_افغان_سرحد_پرمزید_گیٹ_بنانے_کا_فیصلہ
پاکستان نے افغانستان کی سرحد پر رفت و آمد کو آسان بنانے کے لئے مزید گیٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۵:۲۲ Asia/Tehran
  • پاک افغان سرحد پرمزید گیٹ بنانے کا فیصلہ

پاکستان نے افغانستان کی سرحد پر رفت و آمد کو آسان بنانے کے لئے مزید گیٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ آپریشن ضرب عضب کو دوسال مکمل ہو چکے ہیں اور اس دوران بقول ان کے پاکستانی فوج کو خاصی کامیابی ملی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن ہمارا مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ "طورخم" بارڈر پر کشیدگی کو جنگ کا نام نہ دیا جائے، نفیس زکریا نے کہا کہ ممالک کے درمیان تناؤ عام سی چیز ہے، ان کا کہنا تھا کہ سرحدوں پر چھوٹے موٹے مسائل پیش آتے رہتے ہیں، انہوں کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کوئی باقاعدہ جنگ نہیں ہوئی ہے، لہذا اس سلسلے میں بقول ان کے سیز فائر کے لفظ کا استعمال درست نہیں ہے،

انہوں نے کہا کہ پاکستان "طورخم" سرحد پر رفت و آمد کو ضابطے میں لانے کے لئے پر‏عزم ہے اور پاک افغان سرحد پر "طورخم" کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی گیٹ بنائے جائیں گے۔