افغانستان کا سفارتی وفد عنقریب پاکستان کا دورہ کرے گا۔
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i232174-افغانستان_کا_سفارتی_وفد_عنقریب_پاکستان_کا_دورہ_کرے_گا
افغانستان کا ایک سفارتی وفد حالیہ کشیدگی پر بات چیت کرنے کی غرض سے پاکستان کا دوہ کرے گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۳:۲۷ Asia/Tehran
  • افغانستان کا سفارتی وفد عنقریب پاکستان کا دورہ کرے گا۔

افغانستان کا ایک سفارتی وفد حالیہ کشیدگی پر بات چیت کرنے کی غرض سے پاکستان کا دوہ کرے گا۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے افغانستان کے وزیرخارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر کو سرحدی مسائل پر بات چیت کے لیے باضابطہ طور پر پاکستان آنے کی دعوت دی ہے۔

توقع ہے کہ افغانستان کے نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی کی قیادت میں افغانستان کا ایک سفارتی وفد پیر کے روز پاکستان کا دوہ کرے گا۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے افغان وفد کے مجوزہ دوہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور ماحول کو سازگار بنانے میں مدد ملے گی۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اہم ترین سرحدی گزرگاہ طورخم کو چھے روز کی بندش کے بعد ہفتے کے روز دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان سرحد پر گیٹ نصب کرنے کے معاملے پر ہونے والی فائرنگ کے تبادلے اور تین سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد طور خم سرحد کو بند کردیا گیا تھا۔