مکہ مکرمہ میں پاکستانی حج کمیشن کی عمارت میں آتشزدگی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i237301-مکہ_مکرمہ_میں_پاکستانی_حج_کمیشن_کی_عمارت_میں_آتشزدگی
مکہ مکرمہ میں ایک عمارت میں زبردست آگ لگنے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۵ Asia/Tehran
  • مکہ مکرمہ میں پاکستانی حج کمیشن کی عمارت میں آتشزدگی

مکہ مکرمہ میں ایک عمارت میں زبردست آگ لگنے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

خبروں کے مطابق یہ آگ مکہ مکرمہ کے علاقے العزیزیہ کی شاہراہ عبداللہ پر واقع ایک عمارت میں لگی ہے جسے بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق یہ آگ مکہ مکرمہ میں واقع پاکستان حج کمیشن کی عمارت میں لگی تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

رپورٹ میں سعودی حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ عمارت میں آگ اے سی پلانٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ حادثے کے وقت عمارت میں کوئی مسافر یا عمرہ کرنے والا شخص موجود نہیں تھا۔ کہا جا رہا ہے فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔