پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں انتخابات کے لئے پولنگ شروع
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i237964-پاکستان_کے_زیر_انتظام_کشمیر_میں_انتخابات_کے_لئے_پولنگ_شروع
پاکستان کے زیرکنٹرول کشمیر میں آج قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۲۱, ۲۰۱۶ ۰۷:۳۹ Asia/Tehran
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں انتخابات کے لئے پولنگ شروع

پاکستان کے زیرکنٹرول کشمیر میں آج قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں

موصولہ رپورٹوں کے مطابق انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل صبح آثھ بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا تاہم جو لوگ پولنگ اسٹیشنوں میں موجود رہیں گے انھیں مقررہ وقت کے بعد بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت رہے گی-

ان انتخابات میں ستائیس لاکھ سے زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے- قانون ساز اسمبلی کی اکتالیس نشستوں کے براہ راست انتخابات کے لئے چارسوتیئیس امیدوارمیدان میں ہیں-

پاکستان کے زیرکنٹرول کشمیر میں انتیس اور پاکستان میں بارہ نشستوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں- الیکشن کے لئے پانچ ہزار چار سو ستائیس پولنگ اسٹیشن اور آٹھ ہزار چھیالیس پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں-

پولنگ کے موقع پر امن و امان کی صورت حال کو یقینی بنانے کے لئے پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر فوج تعینات ہے-