دہشت گرد گروہ لشکر اسلام کا سرغنہ منگل باغ ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i238606-دہشت_گرد_گروہ_لشکر_اسلام_کا_سرغنہ_منگل_باغ_ہلاک
پاکستان کے شمال مغربی قبائلی علاقے میں سرگرم دہشت گرد گروہ لشکر اسلام کا سرغنہ منگل باغ ایک حملے میں ہلاک ہوگیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۴:۱۸ Asia/Tehran
  • دہشت گرد گروہ لشکر اسلام کا سرغنہ منگل باغ ہلاک

پاکستان کے شمال مغربی قبائلی علاقے میں سرگرم دہشت گرد گروہ لشکر اسلام کا سرغنہ منگل باغ ایک حملے میں ہلاک ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق منگل باغ  بائیس جولائی کو افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے علاقے خودی خولہ میں ہونے والے ڈرون حملے میں زخمی ہوگیا تھا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

انٹیلی جنس اور طالبان ذرائع نے منگل باغ کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ حکومت پاکستان نے منگل باغ کے سر کی قیمت دو کروڑ مقرر کی تھی۔

اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کے بعد منگل باغ افغانستان فرار ہوگیا تھا جہاں سے وہ پاکستان میں اپنے گروہ کے عناصر کو چلا رہا  تھا۔ حکومت افغانستان کی جانب سے تاحال اس خبر کے بارے میں کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔