پاکستان اور افغانستان میں داعش کا سرغنہ ہلاک
Aug ۱۳, ۲۰۱۶ ۰۸:۳۶ Asia/Tehran
پاکستان اور افغانستان میں دہشت گرد گروہ داعش کا سرغنہ حافظ سعید خان ہلاک ہوگیا ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر نے جمعے کے دن بتایا کہ پاکستان اور افغانستان میں دہشت گرد گروہ داعش کا سرغنہ حافظ سعید خان ہلاک ہوگیا ہے۔
پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد گروہ داعش کا سرغنہ امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا ۔
پاکستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق حافظ سعید کو افغانستان کے صوبے ننگرہار میں نشانہ بنایا گیا ۔
حافظ سعید کا تعلق پاکستان کے علاقے اورکزئی ایجنسی سے تھا اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سرغنے ملا فضل اللہ سے اختلافات کے بعد وہ داعش میں شامل ہو گیا تھا ۔
ٹیگس