پاکستان: مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کے لئے ہندوستان کو دعوت
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i243559-پاکستان_مسئلہ_کشمیر_پر_مذاکرات_کے_لئے_ہندوستان_کو_دعوت
پاکستان نے ہندوستان کو مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کی دعوت دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۰, ۲۰۱۶ ۰۴:۲۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی وزیر خارجہ، سشما سوراج
    ہندوستان کی وزیر خارجہ، سشما سوراج

پاکستان نے ہندوستان کو مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کی دعوت دی ہے۔

 ذرائع کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز، ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج کو دعوت دی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر مذاکرات اور راہ حل تلاش کرنے کے لئے اسلام آباد کا دورہ کریں۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ان مذاکرات میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بنیاد پر راہ حل تلاش کیا جاسکتا ہے۔ مسئلہ کشمیر پر مذاکرات اور پاکستان کا دورہ کرنے کے لئے ہندوستان کی وزیر خارجہ کو یہ دعوت نامہ، اسلام آباد میں ہندوستان کے ہائی کمشنر کو پیش کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ مسئلہ کشمیر پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دیرینہ اختلافات جاری ہیں۔