پاکستان: جلوس عزا کی سیکورٹی کے پیش نظر کراچی میں دکانیں سیل
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i252550-پاکستان_جلوس_عزا_کی_سیکورٹی_کے_پیش_نظر_کراچی_میں_دکانیں_سیل
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں جلوس عزا کے موقع پر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پیر کے دن دکانیں سیل کی جا رہی ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۰, ۲۰۱۶ ۰۵:۴۳ Asia/Tehran
  • سندھ تاجر اتحاد نے پولیس انتظامیہ سے سفارش کی ہے کہ وہ یوم عاشور کے بعد مارکیٹیں کھلنے تک اپنا گشت جاری رکھیں۔
    سندھ تاجر اتحاد نے پولیس انتظامیہ سے سفارش کی ہے کہ وہ یوم عاشور کے بعد مارکیٹیں کھلنے تک اپنا گشت جاری رکھیں۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں جلوس عزا کے موقع پر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پیر کے دن دکانیں سیل کی جا رہی ہیں۔

پاکستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی ایم اے جناح روڈ سے مرکزی جلوس عزا گزرتا ہے۔ جس کی بنا پر حفاظتی انتظامات کی خاطر بولٹن مارکیٹ کے اطراف سے ایم اے جناح روڈ پر آنے والے راستے بند کر دیےگئے ہیں اور اولڈ سٹی ایریا کی دکانیں سیل کی جا رہی ہیں۔  

کراچی میں محرم الحرام کا مرکزی جلوس جہاں سے گزرتا ہے وہاں شہر کے بڑے کاروباری مراکز بھی ہیں۔ ان مراکز کو ہر سال آٹھ،  نو اور دس محرم کو بند کر دیا جاتا ہے۔ اس سال بھی مارکیٹ کے اطراف سے آنے والی سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے جبکہ شاہراہ پر واقع مارکیٹوں اور دکانوں کو سیل کیا جا رہا ہے۔

سندھ تاجر اتحاد نے پولیس انتظامیہ سے سفارش کی ہے کہ وہ یوم عاشور کے بعد مارکیٹیں کھلنے تک اپنا گشت جاری رکھیں۔واضح رہے کہ کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کوششوں سے امن وامان کی صورتحال پہلے کی نسبت بہتر ہوئی ہے۔