پاکستان سے ہندوستان کے سفارتکاروں کو نکالے جانے کا عمل جاری
-
اڑی کے علاقے میں ہندوستانی فوج کے ایک مرکز پر ہونے والے حملے کے بعد سے، دونوں ملکوں کے تعلقات سخت کشیدہ ہو گئے ہیں۔
جاسوسی کے الزام میں پاکستان سے دو اور ہندوستانی سفارت کاروں کو نکالے جانے کے ساتھ ہی اسلام آباد سے واپس نئی دہلی بھیجے جانے والے ہندوستانی سفارت کاروں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔
تخریب کاری کے الزام میں پاکستان سے ایک سفارت کار کو نکالے جانے کے بعد اسلام آباد نے اعلان کیا تھا کہ اس نے پاکستان میں ہندوستان کے جاسوسوں کے ایک نیٹ ورک کا پتہ لگایا ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سے واپس بھیجے جانے والے ہندوستانی سفارت کار، ہندوستان کے خفیہ ادارے "را" کے ایجنٹ ہیں جو پاکستان میں تخریب کاری میں ملوث رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان نے ایک دوسرے پر کشمیر کی کنٹرول لائن پر فائر بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک دوسرے کے سفارت کاروں کو نااہل قرار دے کر ان کو اپنے اپنے ملکوں سے نکالنے کا اقدام کیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں اڑی کے علاقے میں ہندوستانی فوج کے ایک مرکز پر ہونے والے حملے کے بعد سے، جس میں ہندوستان کے اٹھارہ فوجی ہلاک ہو گـئے تھے، دونوں ملکوں کے تعلقات سخت کشیدہ ہو گئے ہیں۔