ہندوستان کا جارحانہ رویہ پوری دنیا کے لئے خطرناک : پاکستان کا دعوی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i258625-ہندوستان_کا_جارحانہ_رویہ_پوری_دنیا_کے_لئے_خطرناک_پاکستان_کا_دعوی
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے جارحانہ قدم نہ صرف دنیا بلکہ علاقے میں قیام امن کے لئے خطرہ ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۹, ۲۰۱۶ ۰۶:۰۹ Asia/Tehran
  • پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا: پاکستان کشمیری عوام کی بھرپور حمایت کرتا ہے-
    پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا: پاکستان کشمیری عوام کی بھرپور حمایت کرتا ہے-

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے جارحانہ قدم نہ صرف دنیا بلکہ علاقے میں قیام امن کے لئے خطرہ ہے۔

نفیس زکریا نے صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایل او سی اور ورکینگ باؤنڈری پر مسلسل جارحانہ رویہ، ہندوستان کے دہرے معیار کا ثبوت ہے- ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، ہندوستان کے ساتھ کشیدگی کو بڑھانا نہیں چاہتا لیکن جب کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی جائے گی تو پاکستان اپنا ردعمل ظاہر کرے گا -

نفیس زکریا نے کہا کہ ہندوستان کشیدگی پیدا کرکے کشمیریوں پر کئے جانے والے مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے- پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان  کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے وزیر دفاع کا ایٹمی پالیسی پر بیان، ہندوستان کے دہرے معیار کی نشانی ہے- 

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی بھرپور حمایت کرتا ہے- انھوں نے دعوی کیا کہ ہندوستانی فوجیوں کی جانب سے کشمیر میں شہری اور دیہی آبادی کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے - نفیس زکریا نے کہا کہ کشمیری حریت رہنماؤں یاسین ملک، سید علی شاہ گیلانی اور میرواعظ عمر فاروق نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں انھوں نے واضح کیا ہے کہ کشمیری عوام اب تک ڈٹے ہوئے ہیں-

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور پاکستان ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے رہتے ہیں-