بھکر میں عرب شکاریوں کے خلاف مقامی باشندوں کا پرتشدد مظاہرہ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i261781-بھکر_میں_عرب_شکاریوں_کے_خلاف_مقامی_باشندوں_کا_پرتشدد_مظاہرہ
قطر کے شہزادوں کی جانب سے تلور کے شکار کے خلاف پاکستانی کسانوں نے پرتشدد مظاہرے کئے ہیں -
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۰, ۲۰۱۶ ۱۲:۳۵ Asia/Tehran
  • بھکر میں عرب شکاریوں کے خلاف مقامی باشندوں کا پرتشدد مظاہرہ

قطر کے شہزادوں کی جانب سے تلور کے شکار کے خلاف پاکستانی کسانوں نے پرتشدد مظاہرے کئے ہیں -

پاکستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق قطر کے شاہی خاندان کے افراد کی طرف سے تلورکے شکار کے دوران چنے کی فصل کو نقصان پہنچنے پر احتجاج کے دوران کسانوں کی پولیس سے جھڑپ بھی ہوئی ہے - یہ جھڑپ صوبہ پنجاب کے ضلع بھکر کی تحصیل مانکیرا کے علاقے ماہنی میں ہوئی - کسانوں کے ایک گروپ نے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے مقامی باشندوں کو ماہنی میں جمع ہونے کو کہا اور اس کے بعد عرب شہزادوں اور شکاریوں کے کیمپوں کی جانب مارچ کیا لیکن پولیس نے انہیں وہاں پہنچنے سے پہلے ہی روک دیا - مظاہرین مطالبہ کررہے تھے کہ قطری اور عرب شہزادے اس علاقے سے نکل جائیں - مظاہرین کو منشتر کرنے کے لئے پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کیا - بھکر ضلع کے مقامی باشندوں اور کسانوں کا کہنا تھا کہ عرب شہزادے سیزن کے دوران پیدا ہونے والی فصل کو تباہ کررہے ہیں - مظاہرین نے عرب شکاریوں اور حکومت کے خلاف نعرے بھی لگائے-