پاکستان کی جانب سے مذاکرات کے ذریعے بحران افغانستان کے حل پر تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i261865-پاکستان_کی_جانب_سے_مذاکرات_کے_ذریعے_بحران_افغانستان_کے_حل_پر_تاکید
پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے مذاکرات کے ذریعے بحران افغانستان کے حل پر تاکید کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۱, ۲۰۱۶ ۰۶:۲۸ Asia/Tehran
  • سرتاج عزیز نے پاکستان کی جانب سے طالبان کی حمایت اور اس ملک میں ان کے سرغنوں کی موجودگی کو مسترد کیا۔
    سرتاج عزیز نے پاکستان کی جانب سے طالبان کی حمایت اور اس ملک میں ان کے سرغنوں کی موجودگی کو مسترد کیا۔

پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے مذاکرات کے ذریعے بحران افغانستان کے حل پر تاکید کی ہے۔

سحر اردو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اتوار کو اسلام آباد میں کہا کہ پاکستان مذاکرات کے ذریعے افغانستان کے ساتھ مسائل کو حل کرنے کا خواہاں ہے لیکن اس ملک میں بعض افراد نہیں چاہتے کہ دونوں ممالک کے حکام مذاکرات کی میز پر آئیں۔

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ افغانستان، پاکستان کا دوست اور ہمسایہ ملک ہے اور پاکستان گفتگو اور مذاکرات کے ذریعے اس جنگ زدہ ملک میں امن و امان برقرار کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے پاکستان کی جانب سے طالبان کی حمایت اور اس ملک میں ان کے سرغنوں کی موجودگی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت طالبان گروہ کو ہرگز پاکستان کی سرزمین سے افغانستان پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

سرتاج عزیز کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ کچھ عرصہ قبل افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس ملک کے مختلف علاقوں پر طالبان کے حملوں میں شدت آنے پر کہا تھا کہ اسلام آباد کی حکومت طالبان کی حمایت کر رہی ہے۔