کراچی آپریشن جاری رکھنے پر تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i262483-کراچی_آپریشن_جاری_رکھنے_پر_تاکید
پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی نابودی تک کراچی آپریشن جاری رہے گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۵, ۲۰۱۶ ۰۵:۳۳ Asia/Tehran
  • کراچی آپریشن جاری رکھنے پر تاکید

پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی نابودی تک کراچی آپریشن جاری رہے گا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کل کور ہیڈ کوارٹر اور رینجرز ہیڈ کوارٹر کراچی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو کراچی سمیت سندھ کی موجودہ امن و امان کی صورتحال پربریفنگ دی گئی اور انہیں آپریشن کی اب تک کی کامیابیوں اور آیندہ کےلائحہ عمل سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

آرمی چیف نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کو سراہتے ہوئے کہا کہ  فوج، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے صورت حال بہتر بنانے میں اہم کردارادا کیا ہے۔ امن کے لیے کراچی کے عوام کی قربانیاں بھی قابل تحسین ہیں۔ کراچی پاکستان کا اقتصادی مرکز ہے، کراچی میں امن و امان کی صورتحال ملک بھر کی اقتصادی صورتحال پر اثرانداز ہوتی ہے، مستقل امن تک کراچی آپریشن جاری رہے گا اور آپریشن میں حاصل کامیابیوں کو برقرار رکھا جائے گا۔