پاکستان: جماعت الدعوہ کے سٹوڈنٹ ونگ المحمدیہ پرپابندی
امریکہ نے جماعت الدعوہ کے سٹوڈنٹ ونگ المحمدیہ اسٹوڈنٹس کو دہشتگرد گروہ قرار دیتے ہوئے اس پرپابندی عائد کردی ہے۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ لشکرطیبہ کا اسٹوڈنٹ ونگ المحمدیہ اسٹوڈنٹس دہشتگرد تنظیم ہے اس سے کسی بھی قسم کا لین دین نہ کیا جائے۔
امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ لشکر طیبہ ہندوستان مخالف عسکریت پسند تنظیم ہے جس کا تعلق پاکستان کی خفیہ ایجنسی سے جوڑا جاتا ہے،اس تنظیم پر الزام ہے کہ اس نے 2008ءمیں ہندوستان کے شہر ممبئی پر حملے کیے جس میں166افراد ہلاک ہوئے جن میں چھ امریکی بھی تھے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ المحمدیہ سٹوڈنٹس لشکر طیبہ کی سہولت کار تنظیم ہے جو اس کیلئے چند جمع کرکے مالی امداد کا کام کرتی ہے اس لیے لوگ اس رابطہ نہ رکھیں اور لین دین چھوڑ دیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی حکومت نے بھی2002ءمیں لشکر طیبہ کو دہشتگرد تنظیم قرار دے کراس پرپابندی عائد کی تھی لیکن لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے والے ارکان نے جماعت الدعوہ کے نام سے نئی تنظیم بنا دی جس کے سربراہ حافظ محمد سعید ہیں۔