پاکستان:خودکش حملہ دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i264844-پاکستان_خودکش_حملہ_دو_پولیس_اہلکاروں_سمیت_تین_افراد_زخمی
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہررحیم یار خان کے علاقے شفیع ٹاﺅن میں پولیس لائنز کے قریب زور دار دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون اور دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۳۰, ۲۰۱۶ ۰۹:۵۷ Asia/Tehran
  • پاکستان:خودکش حملہ دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہررحیم یار خان کے علاقے شفیع ٹاﺅن میں پولیس لائنز کے قریب زور دار دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون اور دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق رحیم یارخان میں سی ٹی ڈی کے دفتر کے باہر پولیس وین کے قریب دھماکا کیا گیاجس سےدو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد، محکمہ انسداد دہشتگردی کے دفترپرخودکش دھماکا کرنا چاہتا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا ۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں اور دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔

پولیس کے مطابق جائے حادثہ میں خود کش بمبار کے اعضاء بکھر گئے ۔ زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں اور راہ گیر خاتون کوہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔