مردان میں سرچ آپریشن77 مشتبہ افراد گرفتار
Jan ۲۱, ۲۰۱۷ ۰۵:۱۲ Asia/Tehran
دہشتگردوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران مزید کئی دہشتگرد گرفتار ہوئے۔
پاکستانی فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ آپریشنز کر کے 77 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن میں کئی دہشتگرد بھی شامل ہیں۔۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوج اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے کل رات مردان میں مشترکہ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 77 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا گیا جب کہ مشترکہ کومبنگ آپریشنز میں اسلحہ سمیت گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد ہوا ہے۔
ٹیگس