پاکستان: لاپتہ ہونے والے بلاگرزاپنے گھروں میں
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i269697-پاکستان_لاپتہ_ہونے_والے_بلاگرزاپنے_گھروں_میں
لاپتہ ہونے والے پانچ بلاگرزمیں سے تین بلاگرزپراسرار طور پر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
  • پاکستان: لاپتہ ہونے والے بلاگرزاپنے گھروں میں

لاپتہ ہونے والے پانچ بلاگرزمیں سے تین بلاگرزپراسرار طور پر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق رواں ماہ اسلام آباد سے انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے پانچ بلاگرز پر اسرار طور پر لاپتہ ہوئے ان میں سےدوبلاگرزاسلام آباد سے اور 3 بلاگرزپنجاب سے لاپتہ ہوئے تھے۔

لاپتہ ہونے والے بلاگرز میں سے سلمان حیدر 6 جنوری کو اسلام آباد،احمد وقاص، عاصم سعید 4 جنوری کو لاہور سے ، احمد رضا نصیر7 جنوری کو ننکانہ صاحب سے جبکہ ثمرعباس کراچی سے اسلام آباد پہنچنے کے بعد لاپتہ ہوا تھا۔ پانچ میں سے تین بلاگرز آج صبح اپنے اپنے گھروں کو پہنچے۔ تاہم  وزارت داخلہ نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔