پاکستان ھمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i272898-پاکستان_ھمسایہ_ممالک_کے_ساتھ_اچھے_تعلقات_کا_خواہاں
پاکستان کےصدر نے کہا ہے کہ پاکستان ھمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۳, ۲۰۱۷ ۰۶:۰۳ Asia/Tehran
  • پاکستان ھمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں

پاکستان کےصدر نے کہا ہے کہ پاکستان ھمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔

پاکستان کے صدر ممنون حسین نے کا کیڈیٹ کالج حسن ابدال کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم اچھے تعلقات کے خواہش مند ہیں لیکن ہندوستان کو بھی ہمار ی جانب تعاون کا ہاتھ بڑھانا ہوگا، ہم ترقی کے مواقعوں میں ہمسایہ ممالک کو خوش دلی سے شریک کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے کا امن افغانستان میں امن سے مشروط ہے اور خطے میں امن کیلئے افغانستان کیساتھ پرخلوص تعاون کرنا چاہتے ہیں لیکن افغان حکومت کو بھی چاہیے کہ غلط فہمیاں پیدا کرنے والے عناصر کو مسترد کردے۔

ممنون حسین کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل ہے۔

پاکستان کےصدرممنون حسین نے کہاہے کہ قومی ترقی کیلئے دہشتگردی کا مکمل طورپرخاتمہ ضروری ہے جبکہ ملک میں دہشتگردی کی اٹھنے والی نئی لہر کو سختی سے کچل دیا جائے گا۔