افغانستان: پاکستان کے ناظم الامور کی وزارت خارجہ طلبی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i275458-افغانستان_پاکستان_کے_ناظم_الامور_کی_وزارت_خارجہ_طلبی
حکومت افغانستان نے افغان پناہ گزینوں کے ساتھ پاکستان کے غیر منطقی رویے اور پاکستان کے علاقوں سے مشرقی افغانستان پر ہونے والے حملے پر کابل میں پاکستان کے ناظم الامور کو ایک بار پھر وزارت خارجہ میں طلب کر لیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۳:۵۲ Asia/Tehran
  • افغانستان: پاکستان کے ناظم الامور کی وزارت خارجہ طلبی

حکومت افغانستان نے افغان پناہ گزینوں کے ساتھ پاکستان کے غیر منطقی رویے اور پاکستان کے علاقوں سے مشرقی افغانستان پر ہونے والے حملے پر کابل میں پاکستان کے ناظم الامور کو ایک بار پھر وزارت خارجہ میں طلب کر لیا۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت خارجہ کے سیاسی امور کے سربراہ موسی عارفی نے کابل میں پاکستان کے ناظم الامور معظم شاہ سے گفتگو میں افغان پناہ گزینوں کے سلسلے میں پاکستان کے نامناسب رویے پر تنقید اور احتجاج کیا ہے۔عارفی نے کہا کہ مشرقی افغانستان میں واقع صوبوں کنڑ اور ننگرہار پر پاکستان سے ہونے والے راکٹ حملے اور افغانستان کے فضائی حدود کی خلاف روزی، کابل حکومت کے لئے تتشویش کا باعث بنی ہے ہوئی ہے۔اس سے قبل کابل میں پاکستان کے سفارتی حکام کو چار بار وزارت خارجہ طلب کیا جا چکا ہے جبکہ راکٹ حملوں پر حکومت افغانستان نے گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ میں پاکستان کے خلاف شکایت بھی کی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کے صوبوں سندھ اور پنجاب میں تین ہفتے قبل ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بعد کہ جن میں سینکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہو گئے تھے، کابل اور اسلام آباد کے تعلقات کشیدہ ہو گئے ہیں اس لئے کہ پاکستان نے افغانستان پر دہشت گردی کی حمایت کرنے کا الزام لگایا ہے جبکہ افغانستان، پاکستان کے اس الزام کی تردید کرتا ہے۔