افغان سفیر کی پاکستان کے دفتر خارجہ میں طلبی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i283238-افغان_سفیر_کی_پاکستان_کے_دفتر_خارجہ_میں_طلبی
پاکستان کی وزارت خارجہ نے، اپنے دو سفارت کاروں کو حراست میں لیے جانے پر افغان سفیر کو طلب کرکے سخت احتجاج کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۰:۲۲ Asia/Tehran
  • افغان سفیر کی پاکستان کے دفتر خارجہ میں طلبی

پاکستان کی وزارت خارجہ نے، اپنے دو سفارت کاروں کو حراست میں لیے جانے پر افغان سفیر کو طلب کرکے سخت احتجاج کیا ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق کابل میں سفارت کاروں کی گرفتاری پر حکومت افغانستان سے سخت احتجاج کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق حکومت افغانستان سے کہا گیا ہے کہ وہ سفارت کاروں کی سیکورٹی کے وعدے کو پورا کرے۔پاکستان کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذکور سفارت کاروں کو گزشتہ روز کابل سے گرفتار کیا گیا تھا۔حکومت افغانستان نے اب تک پاکستانی سفارت کاروں کی گرفتاری کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔سیاسی اور پارلیمانی وفود کے تبادلے کے باوجود، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔