پاکستان سے افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی پر زور
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i286118-پاکستان_سے_افغان_مہاجرین_کی_باعزت_وطن_واپسی_پر_زور
حکومت پاکستان نے ایک بار پھر افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۵ Asia/Tehran
  • پاکستان سے افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی پر زور

حکومت پاکستان نے ایک بار پھر افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر ناصرخان جنجوعہ نے اقوام متحدہ کے کنٹری ڈائریکٹر اندریکا راتوتی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کا خواہاں ہے۔
اقوام متحدہ کے کنٹری ڈا‏ئریکٹر اندریکا راتوتی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان سے واپس لوٹنے والے لاکھوں افغان مہاجرین کو افغانستان میں بے روزگاری، رہائش اور دوسری مشکلات اور مسائل کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ تقریبا چھے لاکھ افغان مہاجرین نے رواں سال کے آخر تک پاکستان سے افغانستان جانے کے لیے رضاکارانہ طور پر اپنے ناموں کا اندراج کرایا ہے۔
اب تک چار لاکھ افغانستان مہاجرین پاکستان سے اپنے وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت پاکستان میں تقریبا انیس لاکھ افغان مہاجرین قانونی اور غیرقانونی طور پر مقیم ہیں۔