پاکستان میں داعش کی موجودگی کی تردید
پاکستانی فوج کے ترجمان نے ملک میں تکفیری وہابی گروپ داعش کی موجودگی کی تردید کی ہے۔
پاکستانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ملک میں داعش نام کے کسی گروہ کا کوئی وجود نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں، جماعت الاحرار، سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی جیسے دہشت گرد گروہ بم دھماکے اور دہشت گردانہ حملے کر رہے ہیں اور فوج نے بہت سے دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔
پاکستانی فوج کے ترجمان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تئیس جون کو پاراچنار میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے سمیت دہشت گردی کی متعدد وارداتوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔
پارا چنار میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے میں سیکڑوں کی تعداد میں شیعہ مسلمان شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے، میدان میں ہونے والے بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں ایک سیکورٹی اہلکار اور تین عام شہری جاں بحق ہوگئے۔
دھماکے میں سیکورٹی فورس کی ایک گاڑی بھی تباہ ہو گئی۔
۔