اسلام آباد: امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرنے کا فیصلہ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i296060-اسلام_آباد_امریکی_سفیر_کو_دفتر_خارجہ_طلب_کرنے_کا_فیصلہ
پاکستانی سینیٹ کی پورے ایوان کی کمیٹی نے اپنی سفارشات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے بارے بیان پرسخت موقف اپنانے اور پاکستان میں متعین امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے پارلیمنٹ کی طرف سے پیش کی جانے والی سفارشات سے آگاہ کیے جانے پر زور دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۳۰, ۲۰۱۷ ۰۵:۲۸ Asia/Tehran
  • اسلام آباد: امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرنے کا فیصلہ

پاکستانی سینیٹ کی پورے ایوان کی کمیٹی نے اپنی سفارشات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے بارے بیان پرسخت موقف اپنانے اور پاکستان میں متعین امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے پارلیمنٹ کی طرف سے پیش کی جانے والی سفارشات سے آگاہ کیے جانے پر زور دیا۔

پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین میاں رضاربانی کی زیر صدارت ہول کمیٹی نےان کیمرہ اجلاس کے دوران افغانستان اور امریکا کی طرف سے الزامات کو مسترد کیا، تاہم ذرائع کے مطابق کمیٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے تناظر میں پالیسی گائیڈ لائنز کو حتمی شکل دے دی، کمیٹی نے سفارش کی کہ امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے پارلیمنٹ کی کارروائی سے متعلق آگاہ کیا جائے، پاکستانی وزیرخارجہ نے سینیٹ کی سفارش پر دورہ امریکا ملتوی کیا۔

سفارشات میں کہا گیا کہ فیکٹ شیٹ تیار کی جائے کہ امریکا نے آج تک کتنی امداد دی یہ امداد حقیقت میں کولیشین سپورٹ فنڈ اور پاکستان کو اخراجات کی واپسی ہے پاکستان کاجو بھی امریکا کا دورہ کرے توساتھ فیکٹ شیٹ لے کر جائیں سفارتی ذرائع سے پاکستان اپنا نقطہ نظر اپنے اور امریکا کے اتحادیوں تک بھی پہنچائے۔

سفارشات میں مزید کہا گیا کہ حکومت پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی پرتوجہ دے، امریکا کا افغانستان میں عسکری تناؤ میں کردار نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کو غیر مستحکم کرے گا بلکہ افغانستان میں عسکری تناؤ کے منفی اثرات یورپ پر بھی  مرتب ہوں گے۔

ان سفاشات میں افغانستان اور امریکا کی طرف سے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پارلیمانی سفارتکاری سے ٹرمپ کے ناقد امریکی سینیٹرز اور کانگریس ارکان سے رابطہ کیاجائے۔