پاکستان و افغانستان کی اختلافات کے حل پر تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i298071-پاکستان_و_افغانستان_کی_اختلافات_کے_حل_پر_تاکید
پاکستان و افغانستان نے اپنے اختلافات اختلافات کے حل پر تاکید کی ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۸ Asia/Tehran
  • پاکستان و افغانستان کی اختلافات کے حل پر تاکید

پاکستان و افغانستان نے اپنے اختلافات اختلافات کے حل پر تاکید کی ہے

پاکستان کی سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے نیویارک میں افغانستان کے نائب وزیرخارجہ حکمت خلیل کرزئی سے ملاقات میں کہا کہ افغانستان کے مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے اور اس ملک میں قیام امن کا اثر پورے علاقے پر پڑے گا-پاکستان کی سکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ کی کوشش کر رہا ہے- پاکستان اور افغانستان ، ایک دوسرے پر ہمیشہ دہشتگردی کی حمایت کرنے کا الزام لگاتے ہیں اور ڈیورنڈ لائن کے موضوع پر اختلاف دونوں ملکوں کے درمیان سنجیدہ مسائل پیدا ہونے کا باعث بنا ہے- افغانستان ، ڈیورنڈلائن کو تسلیم نہیں کرتا اور وہاں سے پاکستانی فوجیوں کی پسپائی کا مطالبہ کرتا ہے-