پاکستانی فوج کے سربراہ کی افغان صدر سے ملاقات
Oct ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۸ Asia/Tehran
پاکستانی فوج کے سربراہ نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کر کے دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ قمرجاوید باجوا اور افغان صدر محمد اشرف غنی کی ملاقات میں دہشتگردی کے خلاف جنگ، اسلام آباد و کابل کے درمیان اختلافات کے حل، علاقے میں قیام امن اور اہم علاقائی و عالمی مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔
پاکستانی فوج کے کمانڈر قمر جاوید باجوہ اتوار کے روز افغانستان پہنچے اور صدارتی محل میں افغان صدر محمد اشرف غنی سے ملاقات و گفتگو کی۔
امریکہ کی جانب سے افغانستان و پاکستان کے بارے میں نئی اسٹریٹیجی کے اعلان کے بعد اسلام آباد اور کابل کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
ٹیگس