عدالت سے نااہل ہونے والے نوازشریف مسلم لیگ کے صدر
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i299769-عدالت_سے_نااہل_ہونے_والے_نوازشریف_مسلم_لیگ_کے_صدر
پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف مسلم لیگ (ن) کے بلا مقابلہ صدرمنتخب ہوگئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۳, ۲۰۱۷ ۰۶:۱۷ Asia/Tehran
  • عدالت سے نااہل ہونے والے نوازشریف مسلم لیگ کے صدر

پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف مسلم لیگ (ن) کے بلا مقابلہ صدرمنتخب ہوگئے ہیں۔

الیکشن کمیشن میں پارٹی کی صدارت کے لیے نوازشریف کے مدمقابل پارٹی کے کسی بھی دوسرے رکن کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے

اس سے قبل ڈاکٹرطارق فضل چودہری اور رانا محمد افضل  نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے جسے الیکشن کمشنرنے درست بھی قرار دے دیا تھا۔  کاغذات نامزدگی جمع ہونے کے بعد اسکروٹنی کا عمل مکمل ہوا، جس کے بعد ساڑھے 10 بجے پولنگ کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں الیکشن ریفارمزبل 2017 منظور کرلیا گیا تھا جس کے بعد نوازشریف کے ایک بار پھرپارٹی صدر بننے کی راہ ہموارہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے نواز شریف کو مالی بدعنوانی کے کیس میں نا اہل قرار دیا تھا۔