دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کی پیشکش
Oct ۲۳, ۲۰۱۷ ۰۴:۳۷ Asia/Tehran
پاکستان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وہ افغان حکومت کے ساتھ ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کےترجمان نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی لعنت کے خلاف لڑائی میں افغان حکومت کے ساتھ ہے جب کہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ممالک میں قریبی تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کابل ملٹری اکیڈمی کے قریب دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے اور اس خوفناک حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کی تیزی سے صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزافغانستان میں فوجی اکیڈمی کے مرکزی دروازے کے قریب خودکش حملے سے 15 کیڈٹس ہلاک ہوگئے تھے۔
ٹیگس