دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کی پیشکش
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i301849-دہشت_گردی_کے_خلاف_جنگ_میں_تعاون_کی_پیشکش
پاکستان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وہ افغان حکومت کے ساتھ ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۳, ۲۰۱۷ ۰۴:۳۷ Asia/Tehran
  • دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کی پیشکش

پاکستان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وہ افغان حکومت کے ساتھ ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کےترجمان نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی لعنت کے خلاف لڑائی میں افغان حکومت کے ساتھ ہے جب کہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ممالک میں قریبی تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کابل ملٹری اکیڈمی کے قریب دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے اور اس خوفناک حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کی تیزی سے صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزافغانستان میں فوجی اکیڈمی کے مرکزی دروازے کے قریب خودکش حملے سے 15 کیڈٹس ہلاک ہوگئے تھے۔