ہندوستان کا ڈرون طیارہ مار گرانے کا پاکستان کا دعوی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i302125-ہندوستان_کا_ڈرون_طیارہ_مار_گرانے_کا_پاکستان_کا_دعوی
پاکستان کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کشمیر کے علاقے میں پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ہندوستان کے ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۶:۲۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا ڈرون طیارہ مار گرانے کا پاکستان کا دعوی

پاکستان کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کشمیر کے علاقے میں پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ہندوستان کے ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے۔

اسلام آباد سے ایسو شیئیٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے ترجمان جنرل آصف غفور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان کا یہ ڈرون طیارہ کشمیر کے علاقے میں جاسوسی کی پرواز پر تھا جسے پاکستان نے مار گرایا۔

پاکستانی فوج کے اس ترجمان نے یہ دعوی بھی کیا کہ پاکستانی فوجیوں نے ہندوستان کے اس ڈرون طیارے کا ملبہ بھی تلاش کر لیا۔

پاکستان کے اس دعوے پر ہندوستان کی جانب سے اب تک کسی قسم کا ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا ہے۔