چابہار بندرگاہ سے تجارت پاکستانی مفادات کےمنافی نہیں
پاکستان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے راستے افغانستان کے ساتھ ہندوستان کی تجارت کو وہ اسلام آباد کے خلاف کوئی اتحاد نہیں سمجھتا۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران، چین اور افغانستان کے ساتھ پاکستان کی تجارت جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے راستے افغانستان کے لئے ہندوستان کے گندم کی برآمدات ایک معمول کا امر ہے اور افغانستان کے ساتھ ہمارے بھی تجارتی تعلقات ہیں۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ ان کاملک اسلامی جمہوریہ ایران کے راستے افغانستان کے ساتھ ہندوستان کی تجارت کو اسلام آباد کے خلاف کوئی اتحاد نہیں سمجھتا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ افغانستان کا حق ہے کہ وہ اپنے عوام کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے ہمسایہ ملکوں اور دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات برقرار کرے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا پاکستان کی گوادر بندرگاہ اور ایران کی چابہار بندرگاہ ایک دوسرے کا اچھا ساتھ دے سکتی ہیں۔