پاکستان:دھرنا اورمذاکرات جاری آئندہ چند گھنٹے بہت اہم
Nov ۱۹, ۲۰۱۷ ۰۵:۲۹ Asia/Tehran
پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ دھرنا، مذاکرات کے ذریعے ختم کرایا جائے۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دھرنے کی وجہ سے لاکھوں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہےاور ہم پر دھرنے کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے لیکن حکومت اس وقت ملک میں کشیدگی نہیں چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی دھرنا نہیں اور نہ ہی کوئی معمولی صورتحال ہے بلکہ اس میں مذہبی جذبات شامل ہیں اس لیے مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے تمام تر کوششیں کررہے ہیں۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ختم نبوت والے قانون کو قیامت تک کے لیے نافذ کردیا ہے اس لئے اب دھرنے کی کوئی وجہ نہیں بنتی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر قانون سےاستعفے کا مطالبہ ٹھوس ثبوت اور دلیل تک ممکن نہیں جب کہ وزیر قانون نے ختم نبوت پر ایمان سے متعلق بیان بھی جاری کیا ہے۔
ٹیگس