پاکستان ایک مضبوط ومستحکم افغانستان کاخواہاں
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i307759-پاکستان_ایک_مضبوط_ومستحکم_افغانستان_کاخواہاں
پاکستان کے اسپیکر نے اپنے افغان ہم منصب کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کی خودمختاری اور سالمیت پر مکمل یقین رکھتا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۴, ۲۰۱۷ ۰۵:۳۷ Asia/Tehran
  • پاکستان ایک مضبوط ومستحکم افغانستان کاخواہاں

پاکستان کے اسپیکر نے اپنے افغان ہم منصب کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کی خودمختاری اور سالمیت پر مکمل یقین رکھتا ہے۔

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پاک افغان تعلقات مشترکہ ثقافت اور مفادات کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔ اس موقع پرافغان سپیکر کا کہنا تھا کہ افغانستان پاکستان سے برادرانہ تعلقات اور پالیمانی روابط کا فروغ چاہتا ہے،دہشت گردی تمام ممالک کا مشترکہ مسئلہ ہے اس کانفرنس کے ذریعے دہشتگردی سمیت علاقائی ترقی کے مسائل سنجیدگی سے حل کر نے کا موقع ملے گا۔

واضح رہے پہلی چھے ملکی اسپیکرز کانفرنس آج اتوار کے روز اسلام آباد میں شروع ہوئی۔ اس کانفرنس میں امن، روابط اور خوشحالی سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔ اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لئے ایران، افغانستان اور ترکی کے اسپیکر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔