افغانستان کے ساتھ ہندوستان کی تجارت پر پاکستان کی مخالفت
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i308079-افغانستان_کے_ساتھ_ہندوستان_کی_تجارت_پر_پاکستان_کی_مخالفت
پاکستان کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ افغانستان کے ساتھ تجارت کے لئے ہندوستان کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۶:۰۹ Asia/Tehran
  • افغانستان کے ساتھ ہندوستان کی تجارت پر پاکستان کی مخالفت

پاکستان کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ افغانستان کے ساتھ تجارت کے لئے ہندوستان کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

پاکستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کے کمیشن برائے منصوبہ بندی کے ڈپٹی چیئرمین سرتاج عزیز نے ہندوستان اور افغانستان کے درمیان تجارت کے بارے میں کہا ہے کہ ان کے ملک کی حکومت افغانستان کے ساتھ ہندوستان کی تجارت کے لئے اپنے ملک کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔
پاکستان کی جانب سے اس مخالفت کا اعلان ایسی حالت میں کیا گیا ہے کہ کابل کی حکومت، تجارتی راستوں کے سلسلے میں پاکستان سے اپنے ملک کی وابستگی کے متبادل راستے تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور ایران میں چابہار بندرگاہ کی توسیع سے افغانستان کو پاکستان کے بغیر آزاد سمندر تک رسائی راستہ فراہم ہو جائے گا۔
ہندوستان کی حکومت بھی ایران کی چابہار بندرگاہ کی توسیع میں سرمایہ کاری کے ذریعے افغانستان کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا عزم رکھتی ہے۔