پاکستان کی جانب سے کابل کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i312101-پاکستان_کی_جانب_سے_کابل_کے_دہشت_گردانہ_حملے_کی_مذمت
پاکستان نے افغان دارالحکومت کابل میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۱:۴۷ Asia/Tehran
  • پاکستان کی جانب سے کابل کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت

پاکستان نے افغان دارالحکومت کابل میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کابل میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان محمد فیصل نے مزید کہا کہ کابل میں دہشت گرد حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان عوام اور حکومت سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں، پاکستان دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتا ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پہلے ہی کابل میں دہشت گردانہ بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ، افغان حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ کل افغان دارالحکومت کابل کی وزارتِ داخلہ کی پرانی عمارت کے سامنے حساس علاقے میں خودکش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری ایمبولینس دھماکے سے اڑا دی جس کے نتیجے میں سو سے زائد افراد جاں بحق اور ڈیڑھ سو سے زائد دیگر زخمی ہو گئے جن میں سے درجنوں افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔