27 دہشتگردافغانستان کے حوالے کرنے کا انکشاف
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i312429-27_دہشتگردافغانستان_کے_حوالے_کرنے_کا_انکشاف
پاکستان کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف اس کی جنگ جاری رہے گی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۳۱, ۲۰۱۸ ۰۵:۵۶ Asia/Tehran
  • 27 دہشتگردافغانستان کے حوالے کرنے کا انکشاف

پاکستان کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف اس کی جنگ جاری رہے گی۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے تحریک طالبان افغانستان اور حقانی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے 27 دہشتگردوں کو افغانستان کے حوالے کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک طالبان افغانستان اور حقانی نیٹ ورک کے مشتبہ عناصر کو افغانستان کے خلاف کسی بھی دہشت گردی کے لیے پاکستان کی سرزمین استعمال سے روکنے کی کوششں کر رہا ہے اوراس ضمن میں نومبر 2017ء میں تحریک طالبان افغانستان اور حقانی نیٹ ورک سے تعلقات کے شبہے میں 27 افراد کو افغانستان کے حوالے کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو اقتصادی طور پر 123 ارب امریکی ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 75 ہزار شہری اور 6 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں دیں۔