پاکستان میں چینی شہریوں پر حملے کی بیجنگ کی جانب سے مذمت
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i313277-پاکستان_میں_چینی_شہریوں_پر_حملے_کی_بیجنگ_کی_جانب_سے_مذمت
حکومت چین نے پاکستان میں چینی شہریوں پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۴:۳۳ Asia/Tehran
  • پاکستان میں چینی شہریوں پر حملے کی بیجنگ کی جانب سے مذمت

حکومت چین نے پاکستان میں چینی شہریوں پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے کراچی میں چینی شہریوں پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے جس میں ایک چینی باشندہ  ہلاک ہوگیا ہے کہاکہ چین دہشت گردی کی ہر شکل میں مذمت کرتا ہے - چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی جان کی حفاظت کو یقینی بنائے - حکومت چین نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ کراچی میں نامعلوم افراد نے چین کی بحری جہاز رانی کی کمپنی کے دو چینی کارکنوں پر حملہ کردیا تھا جس میں ایک ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا - چین نے گذشتہ برس اپنے شہریوں سے کہا تھا کہ وہ حتی الامکان پاکستان کا سفر کرنے سے گریز کریں - چین اور پاکستان نے گذشتہ کئی برسوں سے سی پیک منصوبے پر کام شروع کررکھا ہے -