نواز شریف اور مریم کو عدالت میں پیش ہونے کا نوٹس
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i317493-نواز_شریف_اور_مریم_کو_عدالت_میں_پیش_ہونے_کا_نوٹس
پاکستان کی ایک اعلی عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کو عدلیہ کے خلاف بیان دینے پر نوٹس جاری کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۳:۱۱ Asia/Tehran
  • نواز شریف اور مریم کو عدالت میں پیش ہونے کا نوٹس

پاکستان کی ایک اعلی عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کو عدلیہ کے خلاف بیان دینے پر نوٹس جاری کر دیا۔

ہمارے نمائند کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو عدلیہ مخالف تقاریر کرنے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں پندرہ مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے یہ حکم  اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست کی سماعت کے بعد جاری کیا جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز عوام کو عدلیہ کے خلاف اکسانے سے باز نہیں آرہے ہیں۔
عدالت نے سیکریٹری پیمرا کو بھی مرکزی کیس میں فریق بنانے کی اجازت دیتے ہوئے پندرہ مارچ کو جواب طلب کر لیا۔