جام میرکمال بلوچستان کے وزیرِاعلیٰ،تین صوبوں کے گورنر مستعفی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i333374-جام_میرکمال_بلوچستان_کے_وزیرِاعلیٰ_تین_صوبوں_کے_گورنر_مستعفی
جام میرکمال بلوچستان کے وزیرِاعلیٰ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے سربراہ جام میر کمال خان بلوچستان کے نئے وزیرِ اعلیٰ منتخب ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۸, ۲۰۱۸ ۰۸:۲۷ Asia/Tehran
  • جام میرکمال بلوچستان کے وزیرِاعلیٰ،تین صوبوں کے گورنر مستعفی

جام میرکمال بلوچستان کے وزیرِاعلیٰ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے سربراہ جام میر کمال خان بلوچستان کے نئے وزیرِ اعلیٰ منتخب ہوگئے۔

نومنتخب اسپیکر صوبائی اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کی زیرِ صدارت آج ہونے والے انتخابات میں جام کمال نے 39 ووٹ حاصل کیے جبکہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے نامزد میر یونس عزیز زہری کو 20 ووٹ ملے۔

واضح رہے کہ 13 اگست کو بلوچستان اسمبلی میں بی اے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں کے متفقہ امیدوار میر عبدالقدوس بزنجو اسپیکر منتخب ہوئے، انہوں نے 39 ووٹ حاصل کیے جبکہ متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حاجی نواز کاکڑ نے 20 ووٹ حاصل کیے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی کامیابی کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مقرر کیے گئے گورنرز استعفے دے رہے ہیں۔ سب سے پہلے گورنر سندھ محمد زبیر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا جس کے بعد پنجاب کے گورنر رفیق رجوانہ نے استعفیٰ دیا ۔اس کے بعد خیبرپختونخوا (کے پی) کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے صوبے کے نئے وزیراعلیٰ محمود خان سے ان کے عہدے کا حلف لینے کے بعد استعفیٰ دے دیا۔

جبکہ پی ٹی آئی نے پنجاب کے لیے سابق گورنر چوہدری سرور، سندھ کیلئے عمران اسماعیل، خیبرپختونخوا (کے پی)کیلئے شاہ فرمان کو گورنر بنانے کا اعلان کیا ہےاور

تحریک انصاف نے سردار عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کردیا۔