وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے ساتھ ہی پاکستان میں انتخابی عمل مکمل
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i333431-وزیراعلیٰ_پنجاب_کے_انتخاب_کے_ساتھ_ہی_پاکستان_میں_انتخابی_عمل_مکمل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار عثمان خان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۹, ۲۰۱۸ ۰۸:۵۷ Asia/Tehran
  • وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے ساتھ ہی پاکستان میں انتخابی عمل مکمل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار عثمان خان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے اسپیکر چوہدری پرویز الہی کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی کا ہوا۔ تحریک انصاف کے عثمان خان بزدار مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز شریف کو شکست دے کر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے۔ عثمان بزدار کو 186 اور حمزہ شہباز کو 159 ووٹ ملے۔

اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے ہنگامہ آرآئی اور شورشرابا کیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے اراکین نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرکے شدید نعرے بازی کی۔ ن لیگی ارکان نے کہا کہ یہ الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن ہورہی ہے۔ تاہم اسپیکر نے احتجاج کی پرواہ کیے بغیر اجلاس کی کارروائی جاری رکھی۔

پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف اور اتحادیوں کے ووٹوں کی تعداد 185 جبکہ مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد 162 ہے مگر اس کے 3 ارکان نے ابھی حلف نہیں اٹھایا، پیپلزپارٹی کے 7، ارکان ہیں۔ پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔