ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i341457-ہندوستان_اور_پاکستان_کے_درمیان_ایٹمی_تنصیبات_کی_فہرستوں_کا_تبادلہ
ہندوستان اور پاکستان نے ایک دوسرے کی ایٹمی تنصیبات اور ایٹمی بجلی گھروں پر حملہ نہ کرنے کے معاہدے کے تحت ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ

ہندوستان اور پاکستان نے ایک دوسرے کی ایٹمی تنصیبات اور ایٹمی بجلی گھروں پر حملہ نہ کرنے کے معاہدے کے تحت ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے منگل کے روزاعلان کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اس معاہدے کے تحت ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ انجام پایا۔
اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان اکتیس دسمبر انیس سو اٹھاسی کو ایک معاہدے پر دستخط ہوئے تھے اور طے پایا تھا کہ دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری کو ان فہرستوں کا تبادلہ کریں گے۔
دونوں ممالک نے اسی طرح ایک دوسرے کے قیدیوں اور ماہیگیروں کی فہرستوں کے تبادلے کی طرف بھی اشارہ کیا ہے۔
یہ تبادلہ بھی دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی رسائی کے معاہدے کے تحت انجام پایا۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں اس وقت ہندوستان کے پانچ سو سینتیس شہری قید ہیں۔