مولانا فضل الرحمن کا سامراج کے خلاف جنگ جاری رکھنےکا اعلان
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i343893-مولانا_فضل_الرحمن_کا_سامراج_کے_خلاف_جنگ_جاری_رکھنےکا_اعلان
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کا ملین مارچ حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردے گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۱, ۲۰۱۹ ۰۴:۳۳ Asia/Tehran
  • مولانا فضل الرحمن کا سامراج کے خلاف جنگ جاری رکھنےکا اعلان

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کا ملین مارچ حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردے گا۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کی اسلام دشمنی کو بے نقاب کرنے کے لیے میدان عمل میں اترچکے ہیں، اسلام آباد کا ملین مارچ حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردے گا۔

پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہےکہ اسرائیل کو تسلیم کرنے، ختم نبوت کے قانون کو چھیڑنے اور قادیانیوں کو کھلی چھٹی دے کر حکمران مغربی ایجنڈے پرعمل درآمد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

فضل الرحمن نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اسلام دشمنی کو بے نقاب کرنے کے لیے میدان عمل میں اترچکے ہیں اوراسلام آباد کا ملین مارچ حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردے گا۔

سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ علماء کرام کی قربانیوں کی وجہ سے سامراجی قوتوں سے آزادی ملی، اپنے اکابر کے مشن کو زندہ رکھتے ہوئے سامراج کے ایجنٹوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی، ملک بھر میں ملین مارچ میں عوام کی والہانہ شرکت حکمرانوں کے غیر اسلامی اقدامات پر عدم اعتماد ہے۔