غاصب صیہونی حکومت پر پاکستانی وزیر اعظم کی تنقید
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i347187-غاصب_صیہونی_حکومت_پر_پاکستانی_وزیر_اعظم_کی_تنقید
پاکستان کے وزیر ا‏عظم عمران خان نے غرب اردن میں صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کی مذمت کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۱ Asia/Tehran
  • غاصب صیہونی حکومت پر پاکستانی وزیر اعظم کی تنقید

پاکستان کے وزیر ا‏عظم عمران خان نے غرب اردن میں صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کی مذمت کی ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا کہ غرب اردن میں صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات تل ابیب کے اخلاقی دیوالیہ پن کی علامت ہے-

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو نے دعوی کیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے بعد وہ غرب اردن کے ایک حصے کو مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں شامل کر لیں گے یا پھر اس پر اسرائیلی قوانین نافذ کر دیں گے-

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کشمیر میں ہندوستانی اقدامات پر بھی تنقید کی اور کہا کہ یہ اقدامات اقوام متحدہ کی قرارداد کے منافی ہیں-