پاکستان کو امریکہ کے بجائے ایران کا ساتھ دینا چاہئے: سنی اتحاد کونسل
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i349618-پاکستان_کو_امریکہ_کے_بجائے_ایران_کا_ساتھ_دینا_چاہئے_سنی_اتحاد_کونسل
امریکہ کی مسلم دشمن پالیسیوں کی دنیا کی اہم شخصیات اور تحریکوں نے مذمت کی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۶, ۲۰۱۹ ۰۴:۳۳ Asia/Tehran
  • پاکستان کو امریکہ کے بجائے ایران کا ساتھ دینا چاہئے: سنی اتحاد کونسل

امریکہ کی مسلم دشمن پالیسیوں کی دنیا کی اہم شخصیات اور تحریکوں نے مذمت کی۔

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے جامعہ رضویہ فیصل آباد میں سنی اتحاد کونسل کی کور کمیٹی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایران تنازع عالمی امن کیلئے خطرہ ہے۔ پاکستان کو امریکہ کے بجائے ہمسایہ اسلامی ملک ایران کا ساتھ دینا چاہئے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی معاشی غلامی سے ملک میں بے برکتی پھیلی ہوئی ہے، امریکہ آئی ایم ایف کے ذریعے پاکستان کا بازو مروڑنا چاہتا ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں مسجد کے اندر دھماکہ اسلام دشمنی کا بدترین مظاہرہ ہے، بیگناہ انسانوں کا خون بہانے والے انسان نہیں شیطان ہیں۔