پاکستان کا مسئلہ کشمیر عالمی عدالت انصاف میں اٹھانے کا فیصلہ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i353788-پاکستان_کا_مسئلہ_کشمیر_عالمی_عدالت_انصاف_میں_اٹھانے_کا_فیصلہ
پاکستان نے مسئلہ کشمیر عالمی عدالت انصاف میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۱, ۲۰۱۹ ۰۵:۱۱ Asia/Tehran
  • پاکستان کا مسئلہ کشمیر عالمی عدالت انصاف میں اٹھانے کا فیصلہ

پاکستان نے مسئلہ کشمیر عالمی عدالت انصاف میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان نے کشمیر کے مسئلے پر عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے کیس کی تیاری کے لئے وکیل کی منظوری بھی دے دی ہے۔

دوسری جانب رواں برس 9 ستمبر کو جنیوا میں ہونے والے انسانی حقوق کمیشن کے اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان کی سابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ جنیوا روانہ ہوگئی ہیں، تہمینہ جنجوعہ کشمیریوں کی تحریک کے حق میں راہ ہموار کریں گی اور رکن ممالک سے بات چیت کریں گی۔