کرتار پور راہداری کے بارے میں مذاکرات کا اگلا دور بدھ کو
Sep ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۹:۲۷ Asia/Tehran
پاکستان اور ہندوستان نے کرتارپور راہداری کھولنے کے بارے میں مذاکرات کے تیسرے دور پر اتفاق کرلیا ہے
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے پیر کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرتار پور راہداری کھولنےکے لئے اسلام آباد اور نئی دہلی کے مابین مذاکرات کا تیسرا دور بدھ کو ہندوستان کے سرحدی علاقے اٹاری میں ہوگا- پاکستانی وفد کی قیادت جنوبی ایشیا کے امور میں پاکستانی دفترخارجہ کے ڈائریکٹر کریں گے - پاکستانی دفتر خارجہ میں با خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ کرتار پور راہداری کھولنے کے بارے میں مجوزہ سمجھوتے کی اسّی فیصد شقوں پر دونوں ملکوں نے اتفاق کرلیا ہے-