شمالی وزیرستان میں 5 دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i364821-شمالی_وزیرستان_میں_5_دہشت_گرد_ہلاک
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۰, ۲۰۲۰ ۰۶:۳۸ Asia/Tehran
  • شمالی وزیرستان میں 5 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاکستانی میڈیا نےآئی ایس پی آر کے حوالے سے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر انشاہ کے مغرب میں 10 کلو میٹر پر واقع چیک پوسٹ پر حملہ کیا، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار اکبر حسین جاں بحق جب کہ 3 فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔